مشرقی ریجن، قصیم، حائل اورمدینہ منورہ میں موسم گرد آلود
ریاض: محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج بدھ کو ریاض، مشرقی ریجن، قصیم، حائل، شمالی حدود، مدینہ منورہ ، الجوف اور تبوک میں موسم گرد آلود رہے گا۔ گرد وغبار کی وجہ سے حد نگاہ2کلو میٹر تک محدود رہے گی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جازان ، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں آج موسم ابر آلود رہے گا جس کے باعث بارش کا امکان ہے۔بحیرہ احمر میں تیز ہوا ہوگی جس کے باعث اونچی موجیں اٹھیں گی۔