Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں سنگا پور کے ہم منصب ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سنگا پور کے درمیان تعلقات اور تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقعوں کا جائزہ لیا ہے۔
مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں انڈرسیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور سنگا پور میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن محمد الماضی بھی موجود تھے۔

شیئر: