Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی عرب اور امریکہ کی فضائی مشقوں کا آغاز

سعودی عرب کے کنگ فیصل ایئر بیس پر فضائی مشقیں کی جا رہی ہیں( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ’ سعودی رائل ایئر فورس اور امریکی فضائیہ کے دستوں نے پیر کو کنگ فیصل ایئر بیس میں فضائی مشقوں کا آغاز کیا ہے‘۔
وزارت دفاع نے اپنے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ’سعودی امریکی فضائی مشقوں کا مقصد خطے کے امن و استحکام کے تحفظ کی خاطر مشترکہ کارروائی کا معیار بلند کرنا ہے‘۔ 

مشقوں کا مقصد خطے میں امن کے لیے مشترکہ کارروائی کا معیار بلند کرنا ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

دوسری جانب سعودی سیکیورٹی فورسز اور امریکی میرین کور کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں جو ’طوفانی غضب‘ کے نام سے کی جارہی تھیں۔
مشترکہ مشقوں کی میزبانی سعودی عرب نے کی۔ دونوں ملکوں کے جنگی جہاز اور جدید ترین آلات مشقوں میں شامل رہے۔ 

شیئر: