الباحہ میں 1.95 درجے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے
’1.95 درجے ریکارڈ کئے گئے جھٹکوں کا مرکز سمندر میں 5.5 کلو میٹر گہرائی میں تھا‘ ( فوٹو: سبق)
الباحہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی الباحہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا ہے کہ ’باحہ میں تازہ جھٹکے بہت معمولی تھے‘۔
’ریکٹر سکیل پر یہ 1.95 درجے ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ سمندر میں زلزلے کا مرکز 5.5 کلو میٹر گہرائی میں تھا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’باحہ کے بعض رہائشیوں نے جھٹکے محسوس کئے جبکہ اکثریت کو اس کا اندازہ نہیں ہوسکا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جیولوجیکل سروے بورڈ علاقے کا جائزہ لے رہا ہے‘۔