Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 05 اگست ، 2025 | Tuesday , August   05, 2025
منگل ، 05 اگست ، 2025 | Tuesday , August   05, 2025
تازہ ترین

فالکن میلے کے تحت بازوں کی نیلامی کا اختتام

نیلامی کی آخری رات جرمنی سے درآمد کیا جانے والے باز ایک لاکھ 77 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن میلے کے تحت جاری نیلامی کا اختتام ہوگیا جس کے آخری دن  دو لاکھ 62 ہزار ریال مالیت کے تین باز فروخت ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیلامی بین الاقوامی فالکن میلے کے ضمن میں ہو رہی ہے جس میں دنیا کے مختلف نسلوں کے بازوں کی نمائش ہوئی ہے۔
نیلامی میں 17 ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین اور باز پالنے والے افراد نے شرکت کی ہے۔
نیلامی کی آخری رات جرمنی سے درآمد کیا جانے والے باز ایک لاکھ 77 ہزار ریال میں فروخت ہوا ہے۔
دوسرا باز 51 ہزار ریال جبکہ تیسرا باز 34 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا ہے۔  

شیئر: