Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سینیگال کے صدر کی عمرے کےلیے سعودی عرب آمد

جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر سعودی حکام نے خیر مقدم کیا( فوٹو ایس پی اے)
سینیگال کے صدر ماکی سال سنیچر کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، جدہ کے میئر صالح الترکی، جدہ پولیس کے ڈائریکٹرمیجر جنرل سلیمان بن عمرالطویرب اور مکہ مکرمہ میں رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر احمد عبداللہ بن ظافر خیر مقدم کے لیے موجود تھے۔
 قبل ازیں سینیگال کے صدر نے جمعے کو مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور روضہ رسول پر حاضری دی۔

شیئر: