راہگیروں کو لوٹنے اور خواتین کا پرس چھیننے والا گروہ گرفتار
’گروہ کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ پولیس نے راہگیروں کو لوٹنے اور خواتین کا پرس چھین کر فرار ہونے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی تعداد 4 ہے اور وہ پاکستانی تارکین ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ گروہ کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں‘۔
’اس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ریکارڈ وقت میں انہیں قابو کرلیا‘۔
’گروہ کے افراد سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔