Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی ضرورت نہیں،اسحاق ڈار

واشنگٹن... وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ گزشتہ 4 سالوں میں پاکستان کی کرنسی مستحکم رہی ۔ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں صرف 5 فیصد گراوٹ آئی۔ اب آئی ایم ایف کے مزید پروگرام کی ضرورت نہیں۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں۔ آئندہ بجٹ میں کوئی نئے ٹیکس نہیں لگانے جا رہے۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانا مہ لیکس کے معاملے پر جے آئی ٹی قانون کے مطابق بنے گی۔ وزارت خزانہ کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ جے آئی ٹی میں 6 اداروں کے افسران شامل ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک اور ایس ای ایس پی وزارت خزانہ کے ماتحت ادارے نہیں ۔ نیوز لیکس کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جا چکی۔ رپورٹ کی سفارشات پرعمل درآمد کیا جائے گا۔ رپورٹ کیسے لیک ہوئی اس پر انکوائری ہونی چاہیئے۔ رپورٹ میں طارق فاطمی کو ہٹانے کی سفارش نہیں کی گئی بلکہ ان کے عہدے میں تبدیلی پر بات ہو رہی ہے ۔ ایک سوال پروزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان انفراسٹرکچرڈیو لپمنٹ بنک میں سرمائے کی حد کو ایک ارب ڈا لرتک کیاجائے گا جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بنک میں حصص کی پیشکش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی میں کوئی ابہام نہیں، وہ ریٹائر ہو چکے اور اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔

 

شیئر: