Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنیکا اعتراف

لندن ...... ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ قانون شکنی کے الزام میں پکڑے گئے 16فیصد ڈرائیوروں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت وہ اپنا موبائل فون استعمال کررہے تھے۔ صورتحال کی وجہ سے ٹریفک مسائل بڑھنے لگے ہیں اور اسی وجہ سے حکام نے مزید قوانین سخت کردیئے ہیں۔جرمانے کی رقم بڑھا کر200پونڈ کردی گئی ہے جبکہ پوائنٹس بھی زیادہ کٹنے لگے ہیں۔ قانون شکنی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قوانین کا آغاز یکم مارچ سے ہوا ہے مگر اب تک کے نتائج خاطر خواہ حد تک موثر ثابت نہیں ہوئے اور ٹریفک محکمہ اسے مزید موثر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ یہ رپورٹ برطانیہ کے ان 1500ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کے بعد تیار کی گئی اور اسکے لئے ان ڈرائیوروں کی انشورنس کمپنی سے بھی معلومات لی گئیں۔

شیئر: