Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مریم نواز راجن پور میں سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران گِر گئیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے راجن پور کے شہر جام پور پہنچیں جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔
انہوں نے سیلاب متاثرین کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر جب وہ سیلاب متاثرین سے خطاب کے لیے سٹول پر کھڑی ہوئیں تو توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گِر گئیں۔
تاہم انہوں نے سنبھلتے ہوئے کہا ’کوئی بات نہیں‘ اور پھر خطاب شروع کر دیا۔

شیئر: