Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ نے اتحادی افواج کی مشترکہ کمانڈ کا دورہ کیا

عرب اتحاد کے ٹاسک اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)
یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد محمد العلیمی نے منگل کو یمن کی قانونی حیثیت کی بحالی کے کوشاں عرب اتحاد کی مشرکہ افواج کی کمانڈ کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ کا ریاض میں عرب اتحاد کی مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سالم اور دیگرعہدیداروں نے خیر مقدم کیا۔
صدارتی کونسل کے سربراہ کو یمن اور اس کے عوام کی حمایت کے لیے عرب اتحاد کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔
انہیں عرب اتحاد کے ٹاسک اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر بتایا گیا۔
رشاد محمد العلیمی نے سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے یمنی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کی حمایت پر سعودی عرب کی قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: