Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

گورنر عسیر سے اٹلی کے قونصل جنرل کی ملاقات

ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے گورنر ترکی بن طلال بن عبدالعزیز سے گذشتہ روز پیر کو اٹلی کے قونصل جنرل  نے ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنرعسیر نے اپنے دفتر میں اٹلی کے قونصل جنرل ان کے ہمراہی وفد کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران گورنر عسیر ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے اطالوی قونصل جنرل لیونارڈو کوسٹا کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں دونوں رہنماوں نے اپنی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔
 

شیئر: