Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

وزٹ ویزے پر آنے والے بچوں کا اقامہ بن سکتا ہے؟

’والدین کے پاس اقامہ ہو اور بچوں کی عمر 18 سال سے کم ہو تو اقامہ جاری کیا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والے بچوں کا اقامہ جاری کیا جاسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزے پر آنے والے بچوں کا اقامہ جاری کرنے کی دو شرائط ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’پہلی شرط یہ ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والے بچوں کی عمر 18 سال سے کم ہو‘۔
’دوسری شرط یہ ہے کہ بچوں کے والدین کے پاس نافذ العمل اقامہ ہو‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ان دوشرائط کی موجودگی میں وزٹ پر آنے والے بچوں کو یہاں پہنچنے کے بعد اقامہ جاری کیا جاسکتا ہے‘۔
 
 

شیئر: