امارات اور امریکہ کا فوجی و دفاعی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال
امارات اور امریکہ کا فوجی و دفاعی امور میں تعاون پر تبادلہ خیال
جمعہ 26 اگست 2022 22:29
ریئر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان نے امریکی وفد کا خیرمقدم کیا( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے حکام نے جمعے کو فوجی تعلقات مزید بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے کےلیے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان بن محمد آل نہیان نے امریکی نیول فورسز کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر وائس ایڈمرل بریڈ کوپر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں تمام شعبوں خاص طور پر فوجی اور دفاعی امور سے متعلق تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے لیے خواہش کو سراہا گیا( فوٹو وام)
ملاقات کے دوران ریئر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان نے امریکی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں دوست ممالک کے درمیان شاندار دوستانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے لیے ان کی خواہش کو سراہا۔
ملاقات میں دوطرفہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے فوجی اور دفاعی شعبوں میں امارات اور امریکہ کے تعاون کو فروغ دینے کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیاگیا ہے۔