Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

مکہ مکرمہ کے قریب ٹریفک حادثہ، گیارہ افراد زخمی 

ہلال احمر کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے( فوٹو سبق
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے قریب جمعے کو ٹریفک حادثے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کے آپریشن روم کو مقامی شہری نے مکہ مکرمہ سے باہر النوریہ چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثے کی اطلاع دی تھی۔
اطلاع ملتے ہی چھ امدادی  ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ کی گئیں۔ حادثے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
ہلال احمر کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حرا جنرل ہسپتال، کنگ عبدالعزیز ہسپتال الزاھر اور النورسپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔

شیئر: