Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

غیر قانونی طریقے سے صحت کا پیشہ اپنانے والوں کے ساتھ تعاون پر پابندی

دو طرح کے افراد سے کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے صحت اداروں اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے صحت کا پیشہ اپنانے والوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاملہ نہ کریں۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے توجہ دلائی ہے کہ دو طرح کے افراد سے کسی قسم کا تعاون نہ کیا جائے۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ ایک تو وہ ہیں جو غیر قانونی طریقے سے صحت کا پیشہ اپنائے ہوئے ہیں۔ دوسرے وہ ہیں جو صحت پیشے سے منسلک ہیں لیکن ان کے پاس صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے مطلوب لائسنس نہیں۔ ان کے ساتھ بھی کسی قسم کے تعاون کی اجازت نہیں۔ جو ادارہ یا فرد ان کے ساتھ تعاون کرے گا اس کے  خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: