Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

شاہ سلمان کی پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہدایت

اس اعلان سے قبل سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا (فائل فوٹو: اے پی پی)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ 
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مذکورہ حکم مملکت کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اس کے لوگوں کی مدد کا اعادہ ہے۔
شاہ سلمان کی جانب سے یہ حکم نامہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
جمعرات کو ہونے والے رابطے میں بلاول بھٹو زرداری اور فیصل بن فرحان کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے بدترین سیلابی صورت حال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کو بھی سراہا۔

شیئر: