Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

حرمین شریفین ای گیٹ کے وزیٹرز 26 ملین سے زیادہ 

ای گیٹ کے وزیٹرز 180 سے زیادہ ملکوں میں ہیں ( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں حرمین شریفین ای گیٹ کے وزیٹرز کی تعداد 26 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔
 دنیا بھر کے مسلمان حرمین ای گیٹ وزٹ کرکے مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے متعلق خبریں اور انتظامیہ کی جانب سے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔
سیدتی میگزین کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ ڈیجیٹل ایپ کا ادارہ قائم کیے ہوئے ہے۔ اس کے سربراہ فایز اللقمانی نے بتایا کہ’  ڈھائی سال میں ڈیجیٹل گیٹ پر خبروں کی تعداد 8740 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ورکنگ ٹیم نے یہ کام پیشہ ورانہ انداز سے کیا ہے‘۔
ورکنگ ٹیم کے انچارج انجینیئرعبدالملک ملا نے بتایا کہ’ ای گیٹ کے وزیٹرز 180 سے زیادہ ملکوں میں ہیں۔ ورکنگ ٹیم 15 مجلے پبلش کررہی ہے۔ صارفین مستند اورمعتبرمعلومات حاصل کررہے ہیں‘۔ 

شیئر: