Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے امریکی ایلچی رینا امیری کی ملاقات 

امدادی امور کے حوالے سے تعاون کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ سے منگل کو امریکی ایلچی برائے امورخواتین افغانستان رینا امیری نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امریکی ایلچی نے ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ سے انسانی و امدادی امور کے حوالے سے فریقین کے درمیان تعاون کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ 

رینا امیری نے افغانستان میں مدد پر شاہ سلمان مرکز کی خدمات کو سراہا ہے( فوٹو ایس پی اے)

رینا امیری نے شاہ سلمان مرکز کی پیشہ ورانہ بہترین کارکردگی اور دنیا بھر کے ممالک خصوصا افغانستان میں ضرورت مندوں کی مدد پر مرکز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

شیئر: