Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 02 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   02, 2025
بدھ ، 02 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   02, 2025

کیجریوال نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دیدی

نئی دہلی .... دہلی کے میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے بارے میں رائے عامہ کے جائزوں نے پیشگوئی کی ہے کہ بی جے پی دہلی کی تینوں میونسپل کارپوریشنوں میں انتخاب جیت جائیگی۔ ان جائزوں کے بعد وزیراعلیٰ دہلی کیجریوال نے کہا ہے کہ اگر یہ پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں تو وہ تحریک شروع کرینگے۔ انہوں نے اپنی رہائش پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کارکن اور منتخب نمائندے روزانہ کی بنیاد پر لوگوں سے رابطے رکھتے ہیں اور انہیں حقیقت کا پوری طرح علم ہے۔ اگر پھر بھی ایسے نتائج آتے ہیں اور اگر نتائج کل جیسے آتے ہیں تو ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اور تحریک شروع کرینگے۔ عام آدمی پارٹی مشینی ووٹنگ پر بہت پہلے سے ہی انگلیاں اٹھا رہی ہے اور اسکا کہناتھا کہ پیپر بیلٹس ہونے چاہئیں۔ پارٹی نے دہلی ہائیکورٹ سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔

شیئر: