Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
تازہ ترین

جھڑپ میں کئی ماﺅ باغی بھی ہلاک ہوئے حکام

رائے پور ..... چھتیس گڑھ میں ماﺅ نکسلائٹس نے سی آر پی ایف کے 25جوانوں کو ہلاک کردیا۔300سے 400باغیوں نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ماﺅ باغیو ںکے علاقے سکما میں سڑک پر تعمیراتی کام میں مصروف مزدوروں کی حفاظت کیلئے تعینات تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ متعدد ماﺅ باغی بھی ہلا ک کئے گئے۔ یہ واقعہ فورسز کے ایک کیمپ سے صرف2کلو میٹر دور جنگل میں پیش آیا۔ یہ گھنا جنگل ہے جہاں باغیوں نے اپنا اڈہ بنا رکھا ہے۔فورسز کے جوانو ںنے حملے کے بعد ان پر جوابی فائر کھول دیا۔ باغی پسپا ہوتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود و ریڈیو سیٹس بھی لوٹ کر لے گئے چونکہ باغی ریڈیو سیٹس لے بھاگے تھے اسلئے زخمی ہونے والے مدد بھی طلب نہ کرسکے۔حکام کا کہناہے کہ یہ حملہ انٹیلی جنس ناکامی کا شاخسانہ ہے۔ وزیراعظم مودی نے اس حملے کو انتہائی بزدلانہ قرار دیا اور اسکی مذمت کی۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے منگل کو سکما کا دورہ کیا ا ور کہا کہ حکومت اس حملے کو چیلنج سمجھتی ہے۔ واضح رہے کہ 7برسوں میں سیکیورٹی فورسز پر یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔2013ءمیں بھی باغیوں نے 27افراد کو ہلاک کیا تھا۔ 

شیئر: