Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

حرمین ٹرین تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنے میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر

سعودی عرب میں حرمین ٹرین تیز ترین سفری سہولیات فراہم کرنے میں دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آتی ہے۔ اس کے وسیع و عریض ریلوے سٹیشن عالمی معیار کے مطابق ہیں جو انجینیئرنگ کا شاہکار ہونے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی دلچسپی کا باعث بھی بنتے ہیں اور روزانہ ہزاروں مسافر دنیا کی چوتھی تیز ترین ٹرین سے سفر کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس کی خصوصی بات یہ ہے کہ یہ 50 سینٹی گریڈ گرم ماحول اور تند و تیز ہوا اور گرد وغبار کے طوفان میں بھی اس کی رفتار متاثر نہیں ہوتی۔: ذکاء اللہ محسن کی ویڈیو

شیئر: