Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

جدہ کے المنتزھات محلے میں انہدام کی کارروائی کا آغاز

جدہ کے 29 محلوں کے انہدام کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے ( فوٹوِ: سبق)
سعودی عرب مکہ مکرمہ ریجن میں غیرمنظم محلوں کے انہدام اور تعمیرنو کے منصوبے کے ترجمان امجد مغربی نے کہا ہے کہ جدہ کمشنری کے المنتزھات محلے کے مکانات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
علاقے کے مکینوں کو نوٹس جاری کرکے مکانات خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
العربیہ چینل کے مطابق جدہ کے 32 محلوں میں سے 29 محلوں کے انہدام کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ 
علاوہ ازیں جدہ میں غیرمنظم محلوں کے انہدام اور تعمیر نو کی نگراں کمیٹی  نے کہا ہے کہ ’المنتزھات محلے کے انہدام کی کارروائی پیر سے شروع کی جائے گی۔‘ 
ترجمان کے مطابق ’ریاستی املاک کے  قومی ادارے نے غیرمنظم محلوں کے مقامی باشندوں کی عمارتوں کے انہدام کے معاوضوں کے حوالے سے سوالوں کے جواب کے لیے متعدد سہولتیں فراہم کی ہیں۔‘  
ترجمان نے بتایا کہ ’مشترکہ رابطہ نمبر، ای میل اور ٹوئٹر پر معاوضے کا طریقہ کار معلوم کیا جا سکتا ہے۔‘ 

شیئر: