سعودی عرب میں نجران ریجن کے سقام سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 20.6 کلو گرام حشیش برآمد کرکے سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پکڑے گئے ملزمان ایتھوپیا کے شہری ہیں جو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ منشیات کی کھیپ کو سعودی شہریوں نے وصول کرنا تھا۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد سمگلروں اور برآمد ہونے والی منشیات کو متعلقہ اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سرحدی محافظ سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔