Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے ختم کرانے کا آن لائن طریقہ کیا ہے؟

ابشر کے ذریعے آن لائن معاملات حل ہو سکتے ہیں (فوٹو: عکاظ)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ناکارہ گاڑی کو ریکارڈ سے ختم کرانے کا تین نکاتی طریقہ کار جاری کردیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی بے کار یا تباہ شدہ گاڑی کو اپنے ریکارڈ  سے آن لائن خارج کرا سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے۔
مندرجہ ذیل  لنک www.absher.sa/vds کو وزٹ کیا جائے۔
رجسٹرڈ سینٹرز چیک کیے جائیں، متعلقہ سینٹر اختیار کیا جائےِ۔ گاڑی اور نمبر پلیٹ منظور شدہ سینٹر کے حوالے  کریں اور اسے اپنے موبائل پر ملنے والا کوڈ نمبر بھی پیش کریں۔
واضح رہے کہ سعودی محکمہ ٹریفک نے ناکارہ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے خارج کرانے کے لیے یکم مارچ 2023 تک کی مہلت دی ہے۔ اس مہلت کے تحت بغیر جرمانے کے یہ گاڑیاں اپنے  ریکارڈ سے ختم کرائی جا سکتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: