سعودی گولڈ مارکیٹ میں کئی روز تک سونے کے نرخوں میں اضافے کے بعد جمعرات کو قیمت کم ہوگئی۔ قیمتیں گرنے کا عمل شروع ہوگیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب: سونے کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟Node ID: 515301
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 185.88 ریال ریکارڈ کی گئی۔ ایک روز قبل اس کی قیمت 187.25 ریال تھی۔
24 قیراط ایک گرام سونا 212.44 ریال، 22 قیراط ایک گرام سونا 194.73 ریال اور 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 159.33 ریال رہی۔
اکیس قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 1784.47 ریال رہی جبکہ اس حوالے سے 22 قیراط والی گنی کی قیمت 1869.44 ریال اور 24 قیراط والی مذکورہ مقدار کی گنی 2039.39 ریال میں دستیاب رہی۔