Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

بیرون ملک سفر، بچوں کے لیے کورونا میڈیکل انشورنس کی شرط ختم

سعودی عرب نے بیرون مملکت سفر کرنے والے بچوں کے لیے کورونا میڈیکل انشورنس سکیم کی پابندی ختم کردی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ’12 برس سے کم عمر کے بچے کورونا میڈیکل انشورنس سکیم کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں تھی۔ اب یہ پابندی ختم کردی گئی ہے.‘
محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’جو سعودی شہری عرب ممالک جانا چاہتے ہوں, ان کے لیے ضروری ہے کہ پاسپورٹ کم از کم تین ماہ کے لیے موثر ہو۔ اگرعرب ممالک کے سوا کسی اور ملک جا رہے ہوں تو پاسپورٹ کا کم از کم چھ ماہ کے لیے موثر ہونا ضروری ہے۔‘ 
محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’جی سی سی ممالک کا سفر کرنے والے سعودیوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کا قومی شناختی کارڈ کم از کم تین ماہ کے  لیے موثر ہو۔ اس کے بغیر وہ قومی شناختی کارڈ پر کسی خلیجی ملک کا سفر نہیں کر سکتے۔‘

شیئر: