Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

ابہا سمر فیسٹیول میں آج بدھ کو داخلہ مفت

’فیسٹیول میں ہونے والی مختلف سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ابہا سمر فیسٹیول انتظامیہ نے آج بدھ کو تمام افراد کے لیے داخلہ مفت رکھا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیسٹیول میں ہونے والی مختلف سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گرما کی چھٹیاں ابہا میں گزارنے کے لیے آنے والے تمام افراد کے لیے آج کے دن ہماری طرف سے مہمان نوازی ہے‘۔
’فیسٹیول میں آنے والے افراد دیکھیں کہ یہاں کس طرح کی زبردست سرگرمیاں جاری ہیں‘۔
واضح رہے کہ ابہا سمر فیسٹیول 25 جولائی کو شروع ہوا تھا۔اس میں فیملی کے مختلف افراد کے علاوہ  بچوں کے لیے خصوصی طور پر کئی سرگرمیاں ہیں۔

شیئر: