Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کوہستانی علاقے میں راستہ بھول جانے والے سوڈانی شہری کو بچا لیا گیا

امدادی ٹیم کے پہنچنے پر سوڈانی آخری سانسیں لے رہا تھا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب کے کوہستانی علاقے میں راستہ بھول جانے والے سوڈانی شہری تک امدادی ٹیم کی رسائی ایسے وقت میں ہوئی جب وہ زندگی کی امید کھو چکا تھا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سوڈانی شہری ریاض کمشنری کے شہر الخاصرۃ کے کوہستانی علاقے میں راستہ بھول گیا تھا۔ وہ امدادی ٹیم کو ایک درخت کے نیچے پڑا ہوا ملا۔ سوڈانی شہری شدید گرمی اور جان لیوا پیاس کے باعث زندگی کی امید کھو چکا تھا۔ 
جب امدادی ٹیم کے ایک ممبر نے اس کے چہرے اور سینے پر پانی چھڑکا تو اس سے ہوش آیا۔
امدادی ٹیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوڈانی شہری کی تلاش کے لیے ہیش ٹیگ جاری کیا تھا۔ اس کے 24 گھنٹے بعد ان تک رسائی ہوئی۔ 
ہیش ٹیگ کے ذریعے صارفین سے مدد کی اپیل کی گئی تھی۔ طائف، مکہ، مدینہ، ابہا، خمیس مشیط، نجران، جیزان، الھفوف میں سوڈانی شہری کی تلاش کے حوالے سے ہیش ٹیگ بنائے گئے۔ 
سوشل میڈیا صارفین نے سوڈانی شہری کی تلاش میں بھرپور تعاون کیا۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: