کابل ...شمالی افغانستان میں افغان فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 140 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی اور وزیر دفاع عبداللہ خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف اور وزیر دفاع کے استعفے قبول کر لئے۔