Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شرط جیت گیا مگر زندگی کی بازی ہار گیا

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کے ہوارا ضلع میں 12سالہ لڑکا کرکٹ میچ کے دوران شرط جیت گیا لیکن زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس حکام کے مطابق 12سالہ لڑکے کو اس کے دوستوں نے کرکٹ میچ کے دوران 250روپے کی شرط کے تنازع پر قتل کردیا اور اس کی لاش چھپا دی۔ پولیس نے لاش برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مقتول اور اس کے دوست ایک ہی محلے کے رہائشی تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران 250روپے کی شرط لگی تھی مقتول نے شرط جیت لی لیکن اس کے دوستوں نے رقم دینے سے انکار کردیا جس پر جھگڑا ہوا۔12سالہ لڑکے کے والد کنہیا پاسوان نے بتایا کہ میرے بیٹے نے شرط جیت لی تھی لیکن اسے رقم دینے سے انکار کیا گیا اس کے دوست اسے قریبی باغ میں لے جاکر بری طرح مارا پیٹا اور ایک لڑکے نے اس کے سر پر اینٹ دے ماری جس سے بیہوش ہوگیا ۔ اینٹوں اور جھاڑیوں سے باڈی کو چھپا دیا گیا۔پولیس نے شک کی بنیاد پر محلے کے ایک لڑکے کو حراست میں لیا جس نے اعتراف جرم کرلیا۔ کنہیا نے کہا کہ اب میرا لڑکا واپس تو نہیں آسکتا مگر مجرموں کو سزا ملنی چاہئے۔

شیئر: