Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ فیصل بن فرحان اور مالٹا کے وزیر خارجہ کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے نمایاں ایشوز بھی  اس موقع پر زیر بحث آئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سرکاری مذاکرات میں مملکت اور مالٹا کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار اور مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا ہے۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے نمایاں ایشوز بھی  اس موقع پر زیر بحث آئے۔ 
اس موقع پر اٹلی میں سعودی عرب کے نائب سفیر فیصل بن حنیف القحطانی اور سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔ 

شیئر: