Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جدہ میں دہشتگرد نے گرفتاری کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا دیا

سعودی عرب کی پریزیڈنسی آف سٹیٹ سیکیورٹی نےایک بیان میں کہا ہے کہ جدہ میں خود کش جیکٹ پہنے ایک شخص کو جب سکیورٹی فورسز نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص جسے سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد قرار دیا ہے، شہر کے الصمیر محلے میں جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا۔ دھماکے میں ایک پاکستانی شہری اور تین سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق، عبداللہ بن زید عبدالرحمن البکری الشہری کی گزشتہ سات برسوں سے مملکت میں حکام کی جانب سے مطلوب شخص کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کے مقام کا سراغ لگایا اور اس کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا جس کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پریزیڈنسی آف سٹیٹ سیکیورٹی نے کہا کہ ’یہ آپریشن دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور تمام شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔‘

شیئر: