Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

  دراندازوں کوسہولت فراہم کرنے والا شہری گرفتار 

نجران کی سپیشل فورس نے ایتھوپیا کے 22 دراندازوں کو زرعی فارم میں رہائش اور ملازمت فراہم کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایتھوپیا کے ایک درانداز کے قبضے سے 97720 ریال، 22 موبائل اور موبائل کی سات سمیں بھی برآمد ہوئیں۔ 
نجران پولیس نے بتایا کہ تمام دراندازوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل  میں دے دیا گیا۔ رہائش اور روزگار فراہم کرنے والے مقامی شہری کو بھی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 
نجران پولیس کے ترجمان نے تنبیہہ کی کہ جو شخص بھی دراندازی میں کسی کو سہولت دے گا یا دراندازوں کو اندرون ملک سفر یا رہائش یا روزگار وغیرہ کسی بھی شکل میں کوئی تعاون دے گا، اسے 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہو گی۔ ٹرانسپورٹ اور رہائش میں استعمال ہونے والی گاڑی اور مکان ضبط کر لیا جائے  گا اور تشہیر بھی کی جائے گی۔

شیئر: