Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025
جمعرات ، 14 اگست ، 2025 | Thursday , August   14, 2025

متعدد وارداتیں کرنے والا مصری گرفتار

ملزم دوسروں کے ناموں سے آن لائن خریداری کرتا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ پولیس نے 41 وارداتیں کرنے والے ایک مصری شہری کو گرفتار کرلیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مصری شہری متعدد افراد کو بے وقوف بنا کر ان کے نام سے آن لائن شاپنگ سینٹرز سے سامان خرید رہا تھا۔ 
پولیس نے بتایا کہ مصری شہری سامان قیمت ادا کیے بغیر حاصل کرلیتا تھا اور بل کی جعلی رسیدیں ان افراد کے نام سے شاپنگ سینٹر کو بھجوا دیتا تھا جن کے نام استعمال کیے جارہے تھے۔ 
پولیس نے مصری شہری کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ 

شیئر: