Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جدہ : منشیات رکھنے پر 2 ایشیائی گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 20 کلونشہ آورپوڈربرآمد ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ انسداد منشیات نے 2 غیرملکیوں کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے  20 کلو گرام نشہ آور پاؤڈر(کرسٹل) برآمد ہوا تھا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کا کہنا ہے کہ دونوں پاکستانی شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 
پراسیکیوشن کے ادارے میں ملزمان سے مزید تفتیش مکمل کرنے کے بعد انکا چالان کرمنل کورٹ کوبھیجاجائے گا۔

شیئر: