Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مکہ میں بوڑھی ماں کا مفرور قاتل گرفتار

40 سالہ شہری واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ (فوٹوعرب نیوز)
 مکہ مکرمہ میں ایک سنگدل شخص نے اپنی معمروالدہ اور انکی خادمہ کوقتل کردیا ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واردات مکہ کے  الشوقیہ محلے میں محلے میں ہوئی جہاں  ایک 40 سالہ شہری نے اپنی ماں اور ان کی خادمہ کو انتہائی سنگدلی سے قتل کردیا۔
مکہ مکرمہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی جسے ریکارڈ وقت میں گرفتار کرلیا گیا۔
 ملنے والی اطلاعات کے مطابق ماں عمر کے 8 ویں عشرے میں تھی۔ کسی کو یقین نہیں آرہا تھا کہ اس قسم کا بھیانک جرم بیٹے کے ہاتھوں ہوسکتا تھا۔ ماں شفقت اور محبت کی علامت مانی جاتی ہے بوڑھی ماں کا اس کی ملازمہ سمیت قتل انتہائی درد انگیز عمل ہے۔ اس پر ہرشخص غم و غصے کا اظہار کررہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: