مدینہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 150فیصد اضافہ، مشرقی ریجن میں 60فیصد کمی
دمام: ٹماٹر کو مقامی مارکیٹ میں” مجنونہ “ اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس کی قیمت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس کی زندہ مثال یہ ہے کہ مدینہ منورہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 150فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ مشرقی ریجن میں 60فیصد کمی ہوگئی۔ اسی طرح کھیرے کی قیمت میں 50فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔ سبزی منڈی میں رواں ہفتہ بیشتر سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ اردن سے آنے والی سبزیاں ہیں۔