Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے غزہ پٹی پراسرائیلی قابض فوج کے حملے پرسخت مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت ہمیشہ سے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ کشیدگی کو ختم کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کریں ۔ غزہ کے شہریوں کوہرممکن وضروری تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام ترکوششیں کی جائیں۔
واضح رہے اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے غزہ پرکیے جانے والے حملے میں دس سے زائد افراد ہلاک اور80  کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

شیئر: