Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اماراتی صدر کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیت کی ہے۔‘
ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’جمعے کے روز اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔‘
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ’سعودی فوج کے سربراہ نے بھی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیت کی ہے۔‘
 

شیئر: