اسلام آباد.. وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست کے باوجود وزیر اعظم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔عمران خان کس منہ سے جلسوں میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے ہیں۔ رات کی تاریکی میں جلسہ کر کے عوام کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ روتے رہیں گے اور وزیراعظم اسی طرح سرخرو ہوتے رہیں گے۔ عوام اور سپریم کورٹ سے جواب ملنے کے بعد بھی آپ کا منہ بند نہیں ہوا۔ پامانہ کیس میں آپ کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔وزیر مملکت نے کہاکہ تحریک انصاف کو اگلے عام انتخابات میں اپنی منفی سیاست پر لوگوں کے سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔ وہ دوسروں پر بہتان بازی کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ خان صاحب جو زہر اگلتے ہیں عوام اور آئندہ نسلیں ان سے اس کا بدلہ لیں گی۔