Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی فوج کے سربراہ کا جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی جان چلی گئی تھی (فائل فوٹو: آئی ایس پی آر)
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’سعودی فوج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیت کی ہے۔‘
ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’جمعے کے روز سعودی فوج کے سربراہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور حادثے پر دکھ کا اظہار کیا۔‘
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ’متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے بھی آرمی چیف سے رابطہ کیا اور ہلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔‘

شیئر: