Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

لڑکیوں کو تعلیم دی جائے،اہلیہ مودی

پٹنہ۔۔۔۔وزیر اعظم مودی کی اہلیہ جاشوت بہن مودی نے کمیونٹی رہنماؤں پر زوردیا کہ وہ آگے آئیں اور لڑکیوں کو تعلیم دیں تاکہ معاشرے میں ترقی ہوسکے۔وہ شمالی بہارجاتے ہوئے بیگوسرائے میں مختصر قیام کے دوران بہار راجیہ تالک سہوسبھا کے اراکین سے بات چیت کررہی تھیں۔ سبھا نے ان کی آمد پر استقبالیہ پروگرام منعقد کیا تھا۔ گجراتی لہجے میں اپنی مختصر تقریر میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ لڑکیاں آگے آئیں اور وہ معاشرے کی بہتری کیلئے کام کریں۔ انہوں نے بہار اور وہاں کے عوام کی تعریف کی۔ان کے بھائی پراوین چندرا مودی عرف اشوک مودی اس دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم قوم کی خدمت کررہے ہیں اور عوام ان کے ساتھ ہیں۔

شیئر: