شاہی فرمان: شہزادہ حسام بن سعود باحہ کے گورنر مقرر
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ حسام بن سعود بن عبد العزیز کو باحہ ریجن کا گورنر مقرر کردیا۔ شہزادہ حسام بن سعود بن عبد العزیز فیکٹریوں اور صنعت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں سیاحت کے فروغ کا بھی بڑا تجربہ حاصل ہے۔ وہ سعودی عرب سب سے بڑی معروف فیکٹری کے مالک ہیں ۔ ان کی تجارت خلیجی ممالک تک پھیلی ہوئی ہے۔
نوٹ: نیچے دیئے گئے ٹیک”شاہی فرمان“ پر کلک کرنے سے تمام شاہی فرامین ایک صفحے پر دیکھے جاسکتے ہیں