شاہی فرمان: ڈاکٹر عواد العواد نئے وزیر اطلاعات مقرر
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کو وزیر ثقافت واطلاعات مقرر کردیا۔ نیا وزیر ثقافت واطلاعات نے وورک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہیں 2015ءمیں جرمنی میں سعودی عرب کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔اس سے پہلے 2013ءمیں ولی عہد کے دفتر میں اقتصادی امور کے مشیر رہے۔
نوٹ: نیچے دیئے گئے ٹیک”شاہی فرمان“ پر کلک کرنے سے تمام شاہی فرامین ایک صفحے پر دیکھے جاسکتے ہیں