لندن ..... لیموں کا استعمال گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ کریں۔اب برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لیموں اور ترش پھلوں میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی مدد سے کئی سنگین مسائل پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ لیموں کے استعمال سے زکام اور انفیکشن سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ استعمال شدہ لیموں کو پھینکنے کی بجائے اسے کسی جار میں ڈال دیں اور اسے زیتون کا تیل ڈال کرچھی طرح سے بند کرکے2سے3 دن بعد کھولیں ۔ یہ تیل جوڑوں اور پٹھوں کے درد کو کم کرتا ہے۔