Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

گھریلو عملے کے ھروب کی رپورٹ کب تک منسوخ کرائی جاسکتی ہے؟

مفرور ڈرائیورنے کفیل سے نقل کفالہ کی خواہش ظاہر کی تھی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ گھریلو عملے کے ھروب کی رپورٹ 15 دن گزرنے پر منسوخ نہیں کی جاسکتی۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر استفسار کیا گیا تھا کہ کیا نجی ڈرائیور کے ھروب کی رپورٹ دو برس گزر جانے پر منسوخ کرائی جاسکتی ہے یا نہیں؟
مقامی شہری نے مذکورہ استفسار اس تناظر میں کیا تھا کہ اس کا نجی ڈرائیور فرار ہوگیا تھا اور اس نے اس کے خلاف دو سال قبل ھروب کی رپورٹ درج کرادی تھی۔ اسی دوران مفرور ڈرائیور نے اپنے کفیل سے رجوع کرکے نقل کفالہ کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس حوالے  سے ایک مشکل یہ بھی تھی کہ  نئے کفیل کے پاس نجی ڈرائیور کو اپنے یہاں ملازم رکھنے کے لیے  درکار قانونی کاغذات مکمل نہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی کہ ھروب کی رپورٹ پندرہ دن کے اندر منسوخ کرائی جاسکتی ہے اس کے بعد نہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: