ریاض ریجن کی شمالی کمشنریوں میں اتوار کو موسلا دھار بارش کے باعث سیلاب آگیا۔ وادیاں اور گھاٹیاں پانی سے بھر گئیں۔
اخبار 24 کے مطابق موسلا دھار بارش کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ جن میں دیکھا جاسکتاہے کہ شمالی ریاض کی کمشنری ثادق اور شمال مغربی کمشنری اشیقر کی وادیوں اور گھاٹیوں میں پانی کھڑا ہے۔

عاجل کے مطابق شمالی ریاض کے النرجس محلے میں بھی اتوار کو بارش ہوئی یہاں بعض مقامات پردرمیانے اور دیگر پر موسلا دھار بارش کے مناظر دیکھنے میں آئے۔
ماہر موسمیات ولید العقیل نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر النرجس محلے میں بارش کے مناظر پر مشتمل ایک وڈیو بھی شیئر کیا ہے۔
الشرقیہ، قصیم، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں سے بھی پہلے گرد آلود تیز ہواؤں اور اس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
