Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

پشاور میں تین بچیوں کو ریپ کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ ’ملزم کی گرفتاری کے لیے ہم پر بہت دباؤ تھا۔‘ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کی پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پشاور میں تین بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جمعرات کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’بچیوں سے زیادتی کا کیس ہمارے لیے چیلنج تھا۔ تیسرے وقوعہ سے ہمیں کچھ سراغ ملا۔ پہلے کے دو واقعات سے ملزم کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا۔‘
آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے ملزم کے حوالے سے بتایا کہ ’اس کا نام سہیل ہے اور اس کا تعلق پشاور سے ہی ہے۔ سہیل زری کا کام کرتا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ملزم واردات کے بعد کپڑے تبدیل کرتا ہے۔ تینوں جرائم میں مماثلت اتوار کا دن تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پر بہت دباؤ تھا۔‘
واضح رہے گزشتہ ایک مہینے میں پشاور میں مختلف واقعات میں تین بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
ان واقعات کے بعد عوام نے سے پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

شیئر: