Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

چتور حادثے کا ڈرائیور نشے میں تھا

آندھرا پردیش.... چتور ضلع میں گزشتہ روز ٹرک کا جو حادثہ ہوا تھا اس کے بارے میں پولیس حکام کا کہناہے کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔ واضح رہے کہ یہ ٹرک دکانوں اور فٹ پاتھ پر کھڑے لوگوں پر چڑھ گیا تھا۔ اس واقعہ میں 14افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے تھے۔ 7کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور اور اسکا کلینر دونوں نشے میں تھے اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ٹرک نے ایک بڑی گاڑی کو ٹکر ماری اور پھر پول سے ٹکرایا۔ بجلی کا کھمبا گرنے سے 4افراد کو کرنٹ لگا اور وہ ہلاک ہوگئے جبکہ ٹرک نے بعدمیں 10دیگر افراد کو کچل دیا۔ ڈرائیور اتنا نشے میں تھا کہ تھانے میں سیدھا کھڑا بھی نہیں ہوپارہا تھا۔ ٹرک پر ریت لدی ہوئی تھی اور یہ حیدرآباد سے چنئی جارہا تھا۔ پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تھانے کے قریب پیش آیا۔ ہم تھانے کے دروازے پر کھڑے تھے کہ اچانک زور دار آوازآئی۔ وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے مرنے والوں کے خاندان والوں کیلئے 5، 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: